ہمارا مقصد

ہم اس کرہ ارض پر نہ صرف کسی ایک انسان بلکہ پوری کائنات کے باشندوں کو فلاح چاہتے ہیں۔ موجودہ صورت حال ہمیں اس بات کا شددت سے احساس دلاتی ہے کہ دنیا میں امن کس قدر ضروری ہے۔ اس لے ہم اپنے ریڈیو کی نشریات کے ذریعے سے بین الاقوامی امن اور عالمگیر بھائی چارے کا فروغ چاہتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ قوموں کے درمیان سے نفرت کی دیواریں گرا دیں۔ یہی ریڈیو ویری تاس کا مقصد ہے۔

ایشیاء کا ادارہ ہوتے ہوئے ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں کہ ہم اتنیزیادہ اشیاء تقسیم کر سکیں لیکن اس کے باوجود ہم لوگوں میں دلی سکون ، خوشیاں اور محبت بانٹنا چاہتے ہیں۔ ہم لوگوں میں سچائی ایمانداری اور ایک دوسرے کی عزت کا احساس جیسی چیزیں تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔ خوشگوار اور پُر امن زندگی کی ضمانت ہیں۔ یہ انمول چیزیں ہم سے لیں اور دوسروں میں بھی تقسیم کریں۔

Comments are closed.