ویو سٹوڈیو کی نئی پیشکش ’’نورِمجسم ‘‘ کلمہ متجسد کے بھید کو کھول کر بیان کرتی ہے

ویو سٹوڈیو کی نئی پیشکش ’’نورِمجسم ‘‘ کلمہ متجسد کے بھید کو کھول کر بیان کرتی ہے
عزت مآب بشپ جوزف ارشد
15دسمبر 2016 کو سینٹ جوزف پیرش ،لاہور کینٹ میں ویو سٹوڈیو کی جانب سے ایک یا د گار اور پْرمسر ت تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔

اس تقریبِ سعید کے مہمانِ خصوصی عزت مآب بشپ جوزف ارشد (چئیرمین ۔قومی کمیشن برائے سماجی ابلاغِ عامہ)تھے جبکہ مہمانِ گرامی ریورنڈ فادر فرانسس ندیم (سربراہ ،کیپوچن برادری ) تھے۔علاوہ ازیں فادر صاحبان،سسٹر صاحبات ،مختلف سکولوں کے پرنسپلز اور پیرش کے افراد نے شرکت کی۔
عزت مآب بشپ جوزف ارشد نے ، ریورنڈ فادر ندیم فرانسس اور ریورنڈ فادر قیصر فیروز ،(ڈائریکٹر ویو سٹوڈیو)کے ہمراہ’’نورِمجسم‘‘(ڈی۔وی۔ڈی)، ویو سٹوڈیو کی نئی پروڈکشن کی رسمِ رونمائی ادا کرتے ہوئے جب ڈی وی ڈی کو بلند کر کے شرکاء کو دکھایا تو خیمہ ء اجتماع خو ش کن تالیوں سے گونج اُٹھا۔ 
بعد ازاں اس البم کا گیت’’ماں جھولا جھولائے‘‘ جسے پاکستان کی معروف گلوکارہ شبنم مجید نے اپنی آواز میں گایا اور انہی پر فلمایا گیا، پرد ہ سکرین پر دیکھایا گیا جسے شرکا نے بہت پسند کیا۔اسی البم کا ایک اور خوبصورت گیت ’’چلو یاد کریں‘‘جسے گلوکار فیصل نے گایا اور تقریب میں سٹیج پر پرفار م بھی کیا۔اور پھر اس پروڈکشن کے تمام گیتوں کی جھلکیاں پردہ سکرین پر دیکھائی گیءں۔

عزت مآب بشپ جوزف ارشد نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ کرسمس کے موقع پر ویو سٹوڈیو کی نئی پیشکش ’’نورِمجسم ‘‘ کلمہ متجسد کے بھید کو کھول کر بیان کرتی ہے۔ اس طرح کے اقدامات یقیناً مسیحیت کے پرچار اور خاص طور پر نئی نسل میں مسیحی ایمان کا بیج بونے کے لیے از حد ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ویو سٹوڈیو حقیقت میں ایک روحانی درسگاہ ہے ۔اور اس کی ہر پروڈکشن ہمارے لیے روحانی تحریک لے کے آتی ہے ۔ نیز انہوں نے کہا کہ نئے ڈائریکٹر کی زیرِقیادت پہلی بار شوٹنگ کے لیے ڈرون کیمرے کے استعمال کے ذریعے پروڈکشن کے معیار کو بہتر بنایا گیا ہے۔ 

ریورنڈ فادر ندیم فرانسس نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ نیز انہوں نے ویو سٹوڈیو کے لیے فادر قیصر فیروز کی خدمات اور مہارت کوخوبصورت الفاظ میں سراہا اور کہا ویو سٹوڈیو کی نئی کاوش ’’ نورِ مجسم ‘‘کرسمس کی روح کو بیدار کرنے کے لیے اچھی اور تعریف کے قابل ہے۔
تقریب کے دوسرے حصے کا تعارف فادر قیصر فیرز نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ یوں تو ماضی ہی سے ویو اپنی منفرد پروڈکشن کے لیے انفرادیت رکھتا ہے مگر اس پروڈکشن میں انفرادیت کے ساتھ ساتھ آپ کو جدیدیت بھی ملے گی ۔یہ ڈی۔وی۔ڈی آٹھ مسحور کن گیتوں پر مبنی ہے ۔جنہیں شبنم مجید اور غلام عباس کے علاوہ مسیحی ابھرتے ہوئے گلوکاروں نے اپنی خوب صورت آوازوں میں گایا ہے۔ نیز اْمید ظاہر کی کہ یہ ڈی۔وی۔ڈی مومنین کوایمانی تقویت بخشے گی۔
تقریب کے دوسرے حصے کا آغاز ویو سٹوڈیو کی نئی پروڈکشن ’’ نورِ مجسم ‘‘ کی رسمِ رونمائی سے ہوا ۔جسے ریورنڈ فادر فرانسس ندیم اورفادر قیصر فیروزکے ہمراہ عزت مآب بشپ جوزف ارشد نے اپنے دستِ مبارک سے ادا کیا ۔

سسٹر آرسین نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ویو سٹوڈیو کی کاوشیں ناصرف ماضی میں مقبول رہی ہیں بلکہ آئندہ بھی مقبولیت کی منازل طے کریں گی نیز انہوں نے نئی پروڈکشن پر مباکباد پیش کی اور اْمید ظاہر کی کہ مسیحی تعلیمات کے پرچار اور ایمانی قوت کے فروغ کے لیے ایسی کاوشیں مدد گار ثابت ہوں گی۔ 
ریورنڈ فادر مورس جلال نے اظہار رائے میں ویو سٹوڈیو کی نئی پروڈکشن کو مومنین کی اہم ضرورت قراردیا ۔ 

مس گلشن( سیکٹری لیجن آف میری گروپ آف سینٹ جوزف پیرش لاہور کینٹ ) نے اظہارِ خیال میں ویو کی کاوشوں کو سراہا اور نیک تمنائیں پیش کیں۔ 

اظہارِتشکر کرتے ہوئے فادر قیصر فیروز نے اْمید ظاہر کی کہ کلیسیا ویو سٹوڈیو کی تمام تر کاوشوں سے بھرپور فائدہ اْٹھائے گی۔نیز تمام شرکا اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ۔ میزبانی کے فرائض ارم عمران اور عامر سہیل نے ادا کیے۔