پہلی آن لائن کانفرنس کے موقع پر طویل خط کی روایت قائم رہی

پہلی آن لائن کانفرنس کے موقع پر طویل خط کی روایت قائم رہی 

سچائی ایک ایسی حقیقت ہے جس سے انکار نہیں کیا جا سکتا ۔کیونکہ سچائی جب انسان میں بستی ہے تو اْسے سچا اور کھرا بنا دیتی ہے۔اور یہ ایک اٹل سچائی ہے کہ ریڈیو ویریتاس کے دوست سچے اور کھرے ہیں جو نہایت لگن ، محبت، جانفشانی ،قربانی اور وفاداری سے ریڈیو ویریتاس ایشیا کے مشن میں اپنا بھر پور حصہ ادا کر رہے ہیں ۔ اور امن ،دوستی ،بھائی چارہ،مکالمہ اور ہم آہنگی کے بندھن میں اس طرح پیوست ہیں کہ زندگی ،محبت اور خدمت کی ثقافت اپنے عروج کو چھونے لگی ہیں ۔
ستلج لسنرز اینڈ رائٹرز کلب کی جانب سے ریڈیو ویریتاس ایشیا اْردو سروس کو پہلی آن لائن کانفرنس کے موقع پر طویل خط موصول ہوا ۔ اس خط کی لمبائی چھ فٹ سات انچ اور چوڑائی ایک فٹ آٹھ انچ ہے۔ لکھائی کے لیے چارمختلف رنگوں کے قلم استعمال کیے گیے ہیں ۔اور خوبصورت لکھائی تحریر میں چھپی محبت ، لگن اور دلچسپی کو عیا ں کر رہی ہے۔
اس خط میں نمایاں رنگ نیلا ہے ۔جس میں ہلکے اور گہرے کا خوب امتزاج کیا گیا ہے۔اور دلکش نقش و نگار کر کے خوب نکھارا ہے۔
اس خط کے پہلے حصے میں بڑے واضع الفاظ میں ’’ریڈیوویریتاس ایشیاء اردوسروس‘‘ اور پوری ٹیم کے نام تحریر ہیں۔
دوسرے حصے میں پروگرام آپ کا خط ملا ۔ادب خزانہ ،پھول اور کلیاں ،بزمِ دیوان اور آپ کی محفل کے لیے پسندیدگی کا اظہار کیا گیا۔
جبکہ خط کے تیسرے اور آخری حصے کو ستلج لسنرز اینڈ رائٹرز کلب کے چمکتے ستارے کا نام دیتے ہوئے سات دوستوں کے نام اور موبائل نمبرز تحریر ہیں۔
ریڈیو ویتاس ایشیاء اْردو سروس کی پوری ٹیم ستلج لسنرز اینڈ رائٹرز کلب اور خاص طور پر نیاز احمد نیازی کے اس خوبصورت خط کے لیے اْن کے 
تہہ دل سے شکرگزار ہیں