بشپ ڈاکٹرجوزف ارشد کی ملی نغموں کے ڈی و ی ڈی البم کی تقریبِ رونمائی

اسلام �آباد۔۔۔سینیٹ میں ایوان راجہ ظفر الحق نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہے اور تمام اقلیتیں اپنے عویدوں کے مطابق زندگی بسر کر رہی ہیں ۔پاکستان کی ترقی میں اقلیتوں کا کردار قابلِ تحسین ہے ۔بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد نے پاکستان کی محبت میں ڈوب کر جو ساعری اور ملی نغمات لکھے اس سے مذہب ،پاکستان اور انسانیت کا ممقام بلند ہوا ہے ۔ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھ اجائے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان کے 70ویں یومِ آزادی کے موقع پر ڈاکٹر جوزف ارشد کے ملی نغمات کے ڈی و ی ڈی البم کی تقریبِ رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔راجہ ظفر الحق کے کہا دنیا کا ہر مزہب انسانیت کی عزت و احترام کا درس دیتا ہے ،ہر مزہب کی یہ روح ہے کہ خدا کے بندوں سے محبت کی جائے ۔قیامِ پاکستان کے وقت قائدِاعظم محمد علی جناح نے فرمایا تھا کہ پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہو گی اور یہاں پر رہنے والا ہر پاکستانی ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں وہی سب سے بہتر انسان ہے جس کا اخلاق دوسرے کے ساتھ اچھا ہو۔ ملی نغموں کے ڈی و ی ڈی البم کی تقریبِ رونمائی سے اراکین قومی اسمبلی اسفندیار بھنڈارا،آسیہ ناصر اور پروگرام کے آرگنائزر فادر سہیل پیٹرک ،ڈائریکٹر کیتھولک قومی ادارہ برائے بین المذاہب ہم آہنگی ،بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد نے بھی خطاب کرتے ہوئے پوری قوم کو جشنِ آزادی کی مبارکباد پیش کی۔پروگرام کے آخر میں جشنِ پاکستان کا کیک کاٹا گیا ۔